ملک میں عید خریداری کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) شیئرز بازار میں بھی کاروبار کا مسلسل دوسرا مثبت دن رہا ہے۔
پی ایس ایکس کا ہنڈریڈ انڈیکس کاروباری دن میں 608 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 380 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 939 پر بند ہوا ہے۔
بازار میں آج 25 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 21 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 754 ارب روپے ہوگئی ہے ۔
Comments are closed.