بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہید بینظیر آباد میں واقع پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج میں داخلوں کا آغاز

سندھ کے بڑے شہر شہید بے نظیر آباد میں واقع پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج میں آٹھویں جماعت کیلئے داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جنوری ہے جبکہ تحریری امتحان 13 فروری کو لے جائیں گے۔

بختاور کیڈٹ کالج کی انتظامیہ کے مطابق وہ طالبات جنہوں نے ساتویں جماعت کم از کم 60 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کی ہو یا وہ ساتویں جماعت میں پڑھ رہی ہوں، وہ داخلے کےلیے اہل ہوں گی۔

داخلہ پالیسی کے مطابق خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کالج میں داخلے کئے جارہے ہیں، خواہشمند امیدوار بچیوں کی عمر کی حد  یکم اپریل 2022 تک 12 سے 14 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

کالج انتظامیہ کے مطابق بختاور کیڈٹ کالج کے داخلہ فام ادارے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں، جس کے ساتھ 3 ہزار روپے کا پے آڈر بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیر آباد کے ساتھ جمع کرایا جا سکتا ہے۔

یہ فارم ٹی سی ایس کے ذریعے 2950 روپے کی ادائیگی پر بھی جمع کیا جاسکتا ہے، فارم کون کون سے کوریئر سینٹر ارسال کیا جاسکتا ہے یہ فہرست بھی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جنوری 2022 ہے جبکہ تحریری امتحان نوابشاہ، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، لاہور اور مردان میں 13 فروری کو لیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.