بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل 7 کے انعقاد کیلئے مختلف آپشنز پر غور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 7 کے مختلف آپشنز پر غور شروع کیا ہے۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کو شیڈول کے مطابق کرانے کے لیے حکومتی سطح پر رابطے شروع کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کا پورا سیزن ایک ہی وینیو پر کرانے کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔

پی سی بی ٹورنامنٹ کے لاہور سے آغاز اور کراچی میں اختتام کے آپشن پر بھی غور کررہی ہے، سندھ حکومت بھی پی ایس ایل کا آغاز لاہور سے کرانے کی خواہشمند ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہی وینیو پر پی ایس ایل کرانے کا فیصلہ ہوا تو پی سی بی کے لیے لاہور فیورٹ وینیو ہے۔

پی ایس ایل 7 سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے مسلسل مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے حکومتی مشینری کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.