بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیالکوٹ: کامیاب جوان پروگرام، لاہور قلندرز ٹرائلز کا کل سے آغاز

سیالکوٹ میں کل سے کامیاب جوان پروگرام اور لاہور قلندرز ٹرائلز کے تحت ٹرائلز کا آغاز ہوگا۔

وزیر اعظم کے معان خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ان ٹرائلز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

دوسری طرف لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ نیا سپر اسٹار بننا ہے تو آ ئیے اور ان ٹرائلز کا حصہ بنیں۔

کامیاب جوان پروگرام اور لاہور قلندرز ٹرائلز کل سے سیالکوت مین شروع ہوں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار کا کامیاب جوان پروگرام اور لاہور قلندرز ٹرائلز کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرائلز کا مقصد نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے نوجوانوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ سیالکوٹ میں ہونے والے ٹرائلز کا حصہ بنیں، ان ٹرائلز سے نیا سپر اسٹار سامنے آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.