بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہید بھٹو کہتے تھے اقتدار عوام کو دیا جائے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو کہتے تھے کہ اقتدارعوام کو دے دیا جائے ورنہ سب کچھ ختم ہوجائے گا، ان کے یہ الفاظ آج کیلئے بھی درست ہیں، ہم آج بھی جمہوری بقا کیلئے لڑ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 5 جولائی 1977 سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا،آ ج کے دن ہی وزیراعظم شہید بھٹو کی زیر قیادت جمہوری منتخب عوامی حکومت پر شبِ خون مارا گیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سقوط ڈھاکا کے بعد ٹکڑوں میں بٹی قوم کو متحد کیا، انہوں نے اتفاقِ رائے سے آئین کی منظوری کی سرپرستی کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 1977 کا مارشل لاء پاکستان کی عوام پر بدترین حملہ تھا، 1977 کی بغاوت نے عدم رواداری، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بیج بوئے ، ان کی آبیاری کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امت مسلمہ کو متحد کیا، قائدِ عوام نے تختہ دار تو قبول کرلیا لیکن پیچھے ہٹنا گوارا نہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیربھٹو نے آمریت کےخلاف بھرپور اور دلیرانہ جدوجہد کی، جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.