جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئے درخواست پر آئی جی اسلام آباد طلب

سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائکیورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئی جی اسلام آباد کو 8 اگست کو پیش ہو کر مراد اکبر سے متعلق آگاہ کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا ادارہ کس کے ماتحت کام کرتا ہے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی بی کابینہ ڈویژن کے ماتحت کام کرتا ہے۔

وزارت دفاع نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مراد اکبر ہماری تحویل میں نہیں ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مراد اکبر کو پولیس نے اٹھایا تھا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی کو طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.