وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر نے ایک بار پھر شہباز شریف کو چیلنج کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں ہمت ہے تو لندن کی عدالت میں مجھ پر ہتک عزت کا مقدمہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ لندن کی عدالت میں شہباز شریف کے برطانوی اخبار پر ہتک عزت کیس کی سماعت ابھی شروع ہوئی ہے اور خبریں لگ گئیں کہ فیصلہ آگیا۔
شہزاد اکبر نے مزید کہاکہ مریم نواز سُن لیں اُن کے چاچو شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی، عدالت میں منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آجائیں گے۔
اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کا اپنی پارٹی میں کوئی قد نہیں، دراصل اپوزیشن قیادت کو عدالتوں سے این آر او نہیں مل پارہا ہے۔
Comments are closed.