بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادہ ہیری کی سوانح حیات فروخت نہیں ہوسکتی، رپورٹ

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کو یہ انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ ان کی سوانح حیات ’wholly truthful Megxit memoir‘ مارکیٹ میں فروخت ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری کی سوانح حیات کے حوالے سے یہ انتباہ شاہی مبصر نیل سین ​​نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔

شاہی مبصر کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کے میگھن کے ساتھ پراجیکٹ ’پرل‘ کو منسوخ کرنے کے بعد شہزادہ ہیری کی سوانح حیات کی مارکیٹ میں پزیرائی تھوڑی مشکل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ظاہر ہے ہیری کو اِنوِکٹَس گیمز کے علاوہ بھی کچھ اور حاصل کرنے کی امید تھی لیکن میگھن کی نیٹ فلکس کے ساتھ ڈیل ختم ہونے سے ایسا لگتا ہے کہ ہیری کے اس مشکل وقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب ساری توجہ شہزادہ ہیری کی سوانح حیات پر مرکوز ہے۔ 

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے خود میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے اپنی سوانح حیات ’ہوللی ٹروتھفل میگزٹ میمور‘ پر کام شروع کر دیا ہے۔

نیل سین نے شہزادہ ہیری کی سوانح حیات کے پبلشر پینگوئن رینڈم ہاؤس کے لیے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی ایک کتاب Revenge by Tom Bower صارفین میں پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکی ہے اور مارکیٹ میں اس کی کافی ڈیمانڈ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے میں ایک شاہی کتاب کو فروخت کرنا آپ کے لیے مشکل ہو گا، خاص کر کرسمس کے موقع پر تو بہت مشکل ہوگا۔

 اُنہوں نے پبلشنگ ہاؤس کو مشورہ دیا کہ کتابیں زیادہ تر موسم گرما کے دوران فروخت ہوتی ہیں اور لوگ کتابیں پڑھ کرچھٹیاں گزارتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.