برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری جوکہ ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی میں ان سے بہت قریب رہے اب ایسا لگ رہا ہے کہ اپنے عجلت میں کیے گئے کچھ فیصلوں پر پچھتارہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کچھ شاہی مبصرین میگھن مارکل کو دونوں برطانوی شہزادوں ولیم اور ہیری کے درمیان دراڑ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
شاہی مبصرین کا خیال ہے کہ جب تک شہزادہ ہیری کی زندگی میں میگھن مارکل موجود ہیں ان کے اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ تعلقات کبھی بہتر نہیں ہوسکتے۔
اس حوالے سے شاہی مبصر کنسی شوفیلڈ کا کہنا ہے کہ’یہ افسوس کی بات ہے، لیکن میرے خیال میں دونوں برطانوی شہزادوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کا واحد راستہ یہ ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل الگ ہوجائیں اور شہزادہ ہیری اکیلے برطانیہ واپس آجائیں‘۔
رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی پالیسی اور رویہ تبدیل کریں۔
رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ شاہی مداحوں اور مبصرین کا خیال ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات سے قبل اپنے اوپرا ونفرے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران شاہی خاندان پر لگائے گئے الزامات کے لیے معافی مانگ لینی چاہیے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020ء میں اپنی شاہی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد کیلیفورنیا چلے گئے تھے۔
Comments are closed.