بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اورنگزیب ،جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور:مذہبی معاملات پر غلط بیانی کر کے عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میںلاہور میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹائون میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان سمیت کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.