برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے فیصلے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
شاہی مبصر انجیلا لیون نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے برطانیہ آنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’آخر کار ہیری اور میگھن کو احساس ہوگیا کہ ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کے لیے برطانیہ نہ آنے ان کی مقبولیت میں کمی آسکتی ہے‘۔
شاہی مبصر انجیلا لیون ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس پر اپنی سخت تنقید کی وجہ سے مشہور ہیں۔
تاہم، بکنگھم پیلس نے اس بات کی تصدیق خود کی تھی کہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر شہزادہ ہیری اور میگھن، شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ محل کی بالکنی میں نظر نہیں آئیں گے۔
Comments are closed.