سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دو سعودی خلا بازوں کے بین الاقوامی خلائی سائنسی مشن پر روانگی سے سعودی خلابازوں سے ملاقات کی ہے۔
سعودی ولی عہد کی جانب سے کوالیفکیشن پروگرام کو کامیابی کے ساتھ پاس کرنے پر خلابازوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
سعودی خلابازوں سے ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اس مشن سےخلائی شعبہ میں سعودی عرب کا کردار بڑھنے میں مدد ملے گی، سائنس اور انسانیت کی خدمت کے لیے خلائی تحقیق میں سعودی کردار بھی سامنے آئے گا۔
واضح رہے کہ اس ٹیم میں موجود ریانہ برناوی پہلی عرب اور مسلم خاتون خلا باز ہیں جبکہ علی القرنی پہلے سعودی خلاباز ہیں جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرجائیں گے۔
دونوں سعودی خلا باز اگلے ماہ مئی میں مشن پر روانہ ہوں گے۔
Comments are closed.