برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ نے غلطی سے شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادائیگی کے بارے میں حساس معلومات کو لیک کردیا تھا جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کے انتقال کی خبر کے بعد برطانوی حکومت کی ویب سائٹ نے لکھا کہ ’9 اپریل 2021 کو بکنگھم پیلس نے ڈیوک آف ایڈن برگ عزت مآب شہزادہ فلپ کے انتقال کا اعلان کیا۔‘
ویب سائٹ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس تاریخ سے قومی سوگ کا دورانیہ شروع ہوگا اور آخری رسومات آٹھ دن تک جاری رہیں گی۔ سوگ کی مدت کے دورانیے کے لیے حکومت عوام، اداروں اور کاروباروں کی رہنمائی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرے گی۔‘
تفصیلات میں جنازے کی تاریخ 17 اپریل بتائی گئی تھی تاہم بعد میں یہ معلومات ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کردی گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے تھے، اُن کی عمر 99 برس تھی، بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔
شہزادہ فلپس زائد العمری کی وجہ سے 2017 سے شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔
شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد برطانیہ کی اہم عمارتوں پر پرچم کو سرنگوں کردیا گیا جبکہ ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
Comments are closed.