پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشست کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا ہے کہ ایک ایم پی اے شہر یار شر پیپلز پارٹی کے ہاتھ لگ گئے ہیں جن کا وہ استعمال کر رہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشست کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ ہم پُر اعتماد اور متحد ہیں، آج شام کو ہماری فتح ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تینوں پارٹیاں جمہوری قوتیں ہیں، ہم نے اپنے 5 امیدوار کھڑے کیئے ہیں۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہتی ہے، نام نہاد جمہوری پارٹی کی 6 سیٹیں بنتی ہیں جس نے 11 امیدوار کھڑے کیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری سسٹم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، ایک ایم پی اے شہریار شر ان کے ہاتھ لگ گئے ہیں جن کا وہ استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشست کے امیدوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، آج ہم 5 سیٹیں جیتیں گے۔
Comments are closed.