بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہریوں کو بہترین معیارکی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیرصحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا وائرس ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو بہترین معیار کی کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لاہور ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرکا دورہ کیا گیا۔

سروے میں پاکستان کو دنیا کے ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جہاں ویکسین لگوانے کے بارے میں عوام زیادہ پُرجوش نہیں

اس دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے شہریوں سے طبی عملے کے رویئے اور ویکسینیشن سے متعلق تاثرات جانے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد  کا بتانا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 1400 سے زائد شہریوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

ان ہی میں سے ایک تباہ کن اثر ہمارے نظام ہضم کے اہم افعال میں خرابی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 53 فیصد مریضوں میں نظام ہضم کی کم ازکم ایک علامت وبا کے دوران سامنے آجاتی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کو بہترین معیار کی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے،  ان شاء اللّٰہ پاکستانی قوم جلد اس وبا سے اپنی جان چھڑوالے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.