پاکستانی اداکار شہریار منور نے عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں ہی اپنی دوسری سرجری بھی مکمل کروالی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکار نے بتایا تھا کہ وہ کچھ ماہ قبل موٹرسائیکل پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔
اسپتال سے موٹرسائیکل پر سفر ، سرجری کی ویڈیوز، فریکچر اور سرجری کے بعد کی مختلف تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ’مجھے فیس بک/انسٹاگرام پر متعدد پیغامات مل رہے تھے، جن میں پوچھا جارہا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے میں سوشل میڈیا پر متحرک کیوں نہیں، جس پر میں پہلے تو معذرت کرتا ہوں۔‘
انہوں نے مزید بتایا ’2 ماہ قبل میں گلگت سے ہنزہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں کندھا بہت بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث میں سرجری کے لیے لندن گیا۔‘
Comments are closed.