بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہریار خان آفریدی کے گھر پر دستی بم کا حملہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کے گھر پر دستی بم کا حملہ ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں شہریار خان آفریدی کے آبائی گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے شہریار آفریدی کے گھر پر ہونے والے حملے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.