پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشن کو شوکازنوٹس جاری کر دیا۔
رہنما پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہےکہ شہریارآفریدی اے ٹی سی باہر آئے تو پولیس نے پھردھاوا بول دیا۔
سابق وفاقی وزیر اور وکلا نے اے ٹی سی میں پناہ لے لی۔
عد ازاں شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
شہریار آفریدی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے 16 ایم پی او آرڈر کے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
Comments are closed.