بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گِل کو عالیہ ظفر پر فخر کیوں؟

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عالیہ ظفر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پہلی خاتون انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر عالیہ ظفر کا کہنا ہے کہ تاریخ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔

انہوں نے عالیہ ریاض کی تعریف کرتا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ خاتون کرکٹر عالیہ ریاض کو ویمنز کرکٹر آف دی ایئر2020 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں قابلِ فخر بنانے پر آپ کو بے حد مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں شمولیت ترقی اور متوازن معاشرے کے لئے لازمی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آزاد بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن عالیہ ظفر کو گزشتہ ماہ قذافی اسٹیڈیم میں  ویمنز کرکٹر آف دی ایئر2020کی ٹرافی دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.