instant sex hookup sites arduino led hookups gay hookup apps nz hookup Mansfield Center hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گِل حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کر رہے ہیں، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز شبیر عرف شہباز گِل حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کر رہے ہیں، میڈیکل بورڈ نے انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ میں پولیس رابطہ افسر کی طرف سے جاری ایک اشتہار میں کہا ہے کہ پولیس تمام تر امور قانون کے مطابق مکمل کر رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بیماری کا بہانا کرکے ملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

واضح رہے کہ بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے مزید ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

شہباز گِل کمرۂ عدالت جاتے ہوئے رو پڑے، کہا میرا ماسک چھین لیا گیا، خدا کا واسطہ ہے ماسک دے دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.