بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل نے حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے اوپر سیاہی اور انڈوں سے حملے کرنے والوں کو معاف کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان سے برا سلوک نہ کرنے کی گزارش کردی۔

 سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’عدالت میں لیگی قیادت کی ایماء پر مجھ پرحملہ کیا گیا، اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، میں کسی غریب اور ناسمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔

شہباز گل نے پولیس سے گزارش کی کہ ملزمان  کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کو انڈے مارے جانے پر کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی بدلہ لے لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر کہا کہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے۔

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر حملے کی مکمل پلیننگ کی گئی تھی۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوئی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا لاہور کے میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیاہی میں موجود کیمیکل نے شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن کردیا۔

ڈاکٹرز نے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگادی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.