پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
ہائی کورٹ نے شہباز گل کی حوالگی میں تاخیر کی وضاحت غیر تسلی بخش قرار دے دی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ جیل حکام نےکہا کہ شہباز گل کی خرابی صحت تاخیر کا باعث بنی، میڈیکل آفیسر نے پوچھنے پر بتایا شہبازگل کو بچپن سے دمہ ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے جو وضاحت دی وہ اطمینان بخش نہیں، جیل حکام پیر تک تحریری وضاحت پیش کریں۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ شہباز گل کی ریمانڈ کے خلاف درخواست پیر کو میرٹ پر سنی جائے گی، آئی جی اسلام آباد شہباز گل پر تشدد کے معاملے کی انکوائری کریں۔
Comments are closed.