بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد اشتہاری قرار

احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی ریفرنس میں پیش رفت کے دوران جج امجد نذیر چوہدری نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

لاہور (نمائندہ جنگ، پی پی آئی) احتساب عدالت کے جج…

عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.