وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب کے شاندار انتظامات پر مبارک باد دی۔
انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں برطانیہ کی مدد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیشن کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔
Comments are closed.