مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ارکان پارلیمان سے ملاقات کی ہے۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبات، حمایت اور مخلصانہ وابستگی کو سراہا۔
ن لیگ کے صدر نے پارٹی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا جرات و بہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے دوران گفتگو کہا کہ ایک کلو چینی کے لیے قطاروں میں ماؤں، بہنوں کو کھڑا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
انہوں ے کہا کہ معاشی بربادی، بدحالی، مہنگائی، بےروزگاری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
ن لیگ کے صدر نےسوال کیا کہ جو حکومت آٹا چینی فراہم نہیں کرسکتی، وہ قوم کو کورونا سے کیسے بچائے گی؟
اُن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں اس نوعیت کی افراتفری پہلے نہیں دیکھی، اشیاء کی قیمتیں اور معیار سے متعلق اطلاعات و شکایات افسوسناک ہے۔
Comments are closed.