لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف نیب کے گواہ محمد ذیشان کے بیان پر وکلاء نے جرح کی۔
دورانِ سماعت اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے۔
احتساب عدالت کے جج نے شہباز شریف سے خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کیسے ہیں آپ؟
شہباز شریف نے جواب دیا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے، حلفیہ کہتا ہوں کہ یہ فراڈ کیس بنایا گیا ہے، پراسیکیوشن نے سپریم کورٹ سے ضمانت کے خلاف درخواست واپس لے لی، اس ریفرنس کا ایک ایک لفظ جھوٹ اور فراڈ ہے، میں نے اور میری ٹیم نے قوم کا پیسہ بچایا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جس کمپنی کو ہم نے بلیک لسٹ کیا اسے بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا، میٹرو اورنج لائن ٹرین میں عوام کے کروڑوں روپے بچائے، میں خطا کار انسان ہوں لیکن میں نے کرپشن نہیں کی، میں نے اورنج لائن ٹرین بنائی اچھے کام کی تعریف ہونی چاہیئے، خود نمائی نہیں کر رہا لیکن میں نے بہت محنت اور خدمت کی ہے۔
دورانِ سماعت شہباز شریف کے خلاف نیب کے گواہ محمد ذیشان کے بیان پر وکلاء نے جرح کی۔
Comments are closed.