مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے وکیل نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے کے دفتر میں جواب جمع کرا دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہباز شریف کے جواب کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی۔
ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 20 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھجوایا تھا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر اہلِ خانہ پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔
Comments are closed.