پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایک بیان کے ذریعے میاں شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، یہ ہمارا آئینی حق ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیکشن 95 (5) کا تقاضہ ہے کہ ڈالے گئے ووٹوں کا مارجن 5 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ گنتی کرائی جائے۔
شہبازشریف نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکشن 95 (6) کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبل دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے، ہمیں امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضے یقینی بنائیں گے۔
Comments are closed.