جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے، فواد جوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 20 اراکین اسمبلی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کو 172 کی بجائے 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی، آج کا یہ ووٹ شہباز شریف کی بہت بڑی شکست ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.