بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف، خواجہ آصف کو اسلام آباد جانے کی اجازت

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور نون لیگی رہنما و رکن اسمبلی خواجہ آصف کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی ۔

لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے دونوں اراکینِ اسمبلی کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اسلام آباد جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سے قبل آج ہی احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ کل 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں، جس کے سلسلے میں تمام صوبوں سے 50 فی صد اراکینِ سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والا سینیٹ انتخاب وقت کی کمی کی وجہ سے پرانے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.