بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہبازگل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا کیس: ملزمان کا 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیدیا

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم عباس، عتیق اور طارق جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کا 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ آمد پر ن لیگی کارکنوں نے ان پر سیاہی پھینکی تھی اور انڈے بھی برسائے تھے۔

لاہور (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم پاکستان کے معاون…

اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے انڈے پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا تھا اور پٹائی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.