پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وفاقی کابینہ کے اجلاس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے صرف سائفر غائب کیا ہے وزیراعظم ہاؤس کو آگ نہیں لگا دی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاﺅس کے ریکارڈ سے غائب ہوگئی، جس کے بعد حکومت نے عمران خان، اعظم خان اور سابق وزرا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ سائفر کی وزیراعظم ہاؤس میں وصولی کا اندراج ریکارڈ پر ہے، لیکن سائفر کی کاپی ریکارڈ میں موجود نہیں۔ یہ کاپی وزیراعظم ہاؤس کی ملکیت ہوتی ہے۔ سائفر چوری کس نے کی؟ تعین کے لیے خصوصی کمیٹی بنادی گئی۔
Comments are closed.