شکار پور کے گاؤں منگت واہ کے ایک مکان پر مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گاؤں منگت واہ میں پھلوان مندھرانی نامی شخص کے گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ اور اس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.