شکارپور میں امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا۔
ایس ایس پی شکارپور کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی سے پولیس کےتازہ دم کمانڈوز آپریشن میں حصہ لینے کیلئے شکارپور پہنچ گئے، ڈاکوؤں نے دو پولیس اہلکاروں اور فوٹوگرافر کو بےدردی سےقتل کیا تھا۔
اس کے علاوہ بُلِٹ پروف بکتر بند سے گولیاں آر پار کیسے ہوئیں؟ ناکارہ بکتر بند گاڑیاں کس نے خریدیں؟ سابق ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر جے آئی ٹی سے تحقیقات کیوں نہیں کرائی گئیں؟ افسوس ناک واقعے نے اہم سوالات کھڑے کردیے ہیں جس پر سندھ ہائی کورٹ نے بھی اظہار برہمی کیا۔
Comments are closed.