وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے صرف کام پر یقین رکھتے ہیں، شو بازی کا زمانہ گزر چکا۔
لاہور میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں عثمان بزدار نے کہاکہ اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں، عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔
اُن کا کہنا تھاکہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے صرف کام پر یقین رکھتے ہیں، شو بازی کا زمانہ گزر چکا۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہاکہ ہم عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، اراکین پنجاب اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے ارکان کےحلقوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی بھی اسی طرح عزیز ہیں، جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی، آپ سے کوآرڈینیشن مزید بہتر بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ خوش آئند ہے۔
Comments are closed.