بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوہر وقت نہیں دیتا تھا، وکیل کی بیوی نے سوتن کو قتل کروادیا

لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں وکیل کی اسسٹنٹ عقیلہ کےقتل کا ڈراپ سین ہوگیا، سوتن نے شوٹر کو دو لاکھ دے کر قتل کروایا، پولیس نے آلہ قتل اور رقم برآمد کرکے کرائے کے قاتل سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جوہر ٹاؤن میں ایک وکیل کی اسسٹنٹ عقیلہ کےقتل کا واقعہ 14 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کی موت کی وجہ گردن میں رسی کاپھندا بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ رابعہ کا کہنا ہے کہ شوہر اسے وقت نہیں دیتا تھا، اس لئے اس کےقتل کا منصوبہ بنایا۔

ملزمہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کےشوہر کا ملازم چاند ریکی میں مدد کرتا رہا، شوٹر کو دو لاکھ میں راضی کیا، ایک لاکھ ایڈوانس دیا، شوٹر عرفان 22 روز تک عقیلہ کی ریکی کرتا رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.