بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افسران کے تبادلے پر سندھ اور وفاق کا تنازع برقرار

سینیر افسران کے تبادلوں پر سندھ اور وفاق میں تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سندھ حکومت نے ایک بار پھر افسران کو ریلیز نہ کرنے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے نئے موقف کے بعد ایک بار پھر افسران کو روک لیا گیا، اس صورت حال میں افسران مشکل میں پڑگئے ہیں کہ چارج چھوڑیں یا نہيں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نےکسی افسرکوچارج چھوڑنےیانہ چھوڑنےکی ہدایت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق جو افسران چارج چھوڑنا چاہ رہے ہیں وہ کل وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے بعد پولیس افسران اور ایڈمنسٹریٹو گروپ کے افسران چارج چھوڑ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ان افسران کو نہیں روکا جائے گا جو روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ سے جانا چاہتے ہیں تاہم جو افسران جانا نہیں چاہتے، انھیں سندھ حکومت ریلیز نہیں کرے گی۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بیشتر پولیس افسران روٹیشن پالیسی کے تحت چارج چھوڑنا چاہتے ہیں، تاہم تبادلہ کیےگئے افسران میں سے چند افسران سندھ سے جانا نہیں چاہتے۔

واضح  رہےکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےدو روز قبل ہی تبادلہ کیے گئے افسران سے وضاحت مانگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.