بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوگرا نے آئل کمپنیوں کو 24 گھنٹے سپلائی کرنے کی ہدایت کردی

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈپوز سے 24 گھنٹے سپلائی کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان  کا کہنا ہے کہ اوگرا تیل کی بحالی کے لیے انڈسٹری اورآئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل سے رابطے میں رہا، ڈیلرز سائٹس سے تیل کی مکمل بحالی کے لیے کوششیں کی گئیں۔

ترجمان وزارت توانائی و پٹرولیم کا کہنا ہے کہ بہت سارے ڈیلرز اپنے پمپ کھولنے کو تیار ہیں لیکن انھیں روکاجارہا ہے۔

اوگرا نےکمپنیز کے اپنے پٹرول پمپس سے مسلسل تیل سپلائی کی نگرانی کی اور  تیل کی بروقت ترسیل سے دستیابی یقینی بنائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.