پڑوسی ملک بھارت میں ایک شخص اپنے بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو بوتل میں ڈال کر اہلیہ کے ساتھ اسپتال لے گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون گھر میں کام کر رہی تھی کہ اچانک ایک خطرناک سانپ نے خاتون کو ڈس لیا جس کے بعد خاتون کے شوہر نے سانپ بوتل میں بند کیا اور اہلیہ کے ساتھ اُس سانپ کو بھی اسپتال لے گیا۔
جب شوہر رامیندر یادو سے ڈاکٹروں نے پوچھا کہ وہ سانپ کو اپنے ساتھ کیوں لایا تو اس شخص نے کہا کہ آپ مجھ سے پوچھتے کہ میری بیوی کو کس قسم کے سانپ نے کاٹا ہے تو اس لیے میں اپنے ساتھ سانپ ہی لے آیا ہوں تاکہ آپ خود دیکھ سکیں۔
یادو نے بعد میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جب اُس کی بیوی اسپتال سے ڈسچارج ہوجائے گی تو وہ سانپ کو جنگل میں چھوڑ دیں گے۔
اس شخص نے مزید کہا کہ اس نے سانپ کو زندہ رکھنے کے لیے پلاسٹک کی بوتل میں سوراخ کیے تھے۔
Comments are closed.