
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوگر مافیا کے بڑے مالیاتی فراڈ، جعل سازی اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہونے کے انکشاف پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایف آئی اے نے شوگر ملز مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصنوعی قلت اور سٹّے بازی سے چینی مہنگی کی گئی ہے، مافیا کے 32 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ٹھوس شواہد مل گئے، ایک سال میں شوگر اور سٹّہ مافیا نے ایک سو دس ارب روپے ناجائز منافع کمایا، ناجائز منافع چھپانے کے لیے سیکڑوں جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے۔
ایف آئی آے کے مطابق شوگر سٹّہ بازوں کو تمام بڑے شوگر گروپس کی پشت پناہی حاصل ہے۔
شوگر مافیا نے سٹّے کے ذریعے رمضان میں چینی مزید مہنگی کرنے کی سازش کرلی۔ شوگر سٹّہ مافیا کے سرکردہ ارکان کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.