قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوگر اسیکنڈل میں دو بڑی حکومتی شخصیات کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال اور سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللّٰہ چوہدری کو 4 مئی کو طلب کیا ہے۔
نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر میاں اسلم سے تفتیش کرے گی، انہیں 2018ء تا 2019ء شوگر پر سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اسلم سے ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، نیب نے پنجاب میں شوگر ملوں کو دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب شوگر اسکینڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت کر رہا ہے۔
Comments are closed.