قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شوگر اسیکنڈل میں حکومتی طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیرِ آب پاشی پنجاب محسن لغاری کو طلب کر لیا۔
ذرئع کے مطابق محسن لغاری کو 4 مئی کو نیب راولپنڈی آفس طلب کیا گیا ہے۔
نیب نے سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللّٰہ اور میاں اسلم کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی۔
محسن لغاری تحریکِ انصاف سے تعلق رکھتے ہیں، نیب نے انہیں 2018ء تا 2019 ء شوگر سبسڈی کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
محسن لغاری سے شوگر ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
نیب نے گزشتہ ہفتے کین کمشنر اور چیف سیکریٹری آفس کا دورہ کر کے ریکارڈ حاصل کیا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے پنجاب میں شوگر ملوں کو دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) شوگر اسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت کر رہا ہے۔
Comments are closed.