جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کی۔ 

درخواست گزار کے وکیل سید سکندر حیات شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار شوکت یوسفزئی کے خلاف شانگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 درخواست گزار عمرہ کیلئے جا رہے تھے جبکہ وہ پشاور میں موجود تھے اور ان پر شانگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست گزار کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔ اس لیے ضمانت دی جائے۔ عدالت نے 18 دسمبر تک شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.