بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوکت یوسفزئی سے سوال پوچھنے پر ٹریفک وارڈن معطل

 صوبائی وزیر سے ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھنے پر ٹریفک وارڈن  کو معطل کردیا گیا، ٹریفک وارڈن نے واک کے دوران شوکت یوسفزئی سے سوالات پوچھے تھے۔

 حکم نامے کے مطابق  ٹریفک وارڈن کے سوالات پوچھنے پر صوبائی وزیر نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

حکم نامے کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔

سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو ڈیوٹی پر توجہ دینی چاہیے تھی، اہلکار دوران ڈیوٹی کسی کے ساتھ غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.