وزیرِ خزانہ کے طور پر شوکت ترین کی 6 ماہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔
چھ ماہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 ماہ میں اوسط 210 روپے 5 پیسے منہگا ہوا۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 3 روپے 23 پیسے اضافہ ہوا جبکہ گھی کی قیمت 6 ماہ میں فی کلو 46 روپے 73 پیسے بڑھی۔
اس دورانیے میں مٹن 101 روپے 7 پیسے، بیف 62 روپے 2 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق پیاز 16 روپے 27 پیسے، ٹماٹر 11 روپے 38 پیسے، آلو 7 روپے 59 پیسے کلو مہنگا ہوا۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 ماہ میں 802 روپے 5 پیسے جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 102 روپے 54 پیسے کا اضافہ ہوا۔
Comments are closed.