مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مذکورہ نوجوان کو شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ (ستمبر میں) 14 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ستمبر میں بھارتی فوج نے 5 کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس نے مزید بتایا ہے ک گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی بربریت سے 32 کشمیری شدید زخمی ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ستمبر میں بھارتی فوج نے 125 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔
Comments are closed.