آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن میں 42ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلینز نے شرکت کی۔ جبکہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمانِ اعزازی تقریب میں شرکت کی۔
مقابلوں میں سول آرمڈ فورسز کیٹیگری میں ٹرافی پنجاب رینجرز نے حاصل کی۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے رنرز اَپ ٹرافی حاصل کی۔ انٹرفارمیشن مقابلوں میں منگلا کور پہلے اور بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی۔
پاکستان آرمی نے شارٹ گن، لانگ رینج اور چھوٹے ہتھیاروں کے مقابلے جیتے۔
آرمی چیف نے نشانہ بازوں کی مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ ایک پروفیشنل جوان کے لیے شوٹنگ میں مہارت اس کا طرّۂ امتیاز ہے۔ شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا اہم حصہ ہے۔
Comments are closed.