ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی شوق نہیں کہ دودھ مہنگا کر کے عوام کی بدعائیں لیں۔
یہ بات ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اخراجات زیادہ ہیں اس لیے دودھ کی قیمت بڑھ رہی ہے، انتہائی مجبوری میں دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ حکومت دودھ کی قیمت پر نظرِ ثانی کرنا چاہے تو اس کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر دودھ کی قیمتیں کم کرنا چاہتے ہیں تو جانوروں کی نسل کشی روکنا ہوگی۔
شاکر گجر نے یہ بھی کہا ہے کہ اجناس کی ایکسپورٹ بند کر دیں تو دودھ کی قیمتوں میں کمی آ جائے گی۔
Comments are closed.