وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شوبازوں کے منصوبے عوامی سہولت کی بجائے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپٹ ظل سبحانی اور شوباز اعلیٰ نے محض شوبازی پر زور دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اب پنجاب میں تاریخ ساز منصوبوں پر کام جاری ہے، 2 نئی نہریں، 7 اکنامک زونز، 12 نئے اسپتال، 12 نئی یونیورسٹیز کی تعمیرجاری ہے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ 1 ہزار کلومیٹر فارم ٹومارکیٹ روڈز، 1 ہزار اسکول لائبریری، 1 ہزار سائنس لیب پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کےتمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی منصوبے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔
Comments are closed.