شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشن مشق کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب روس کے علاقے اورن برگ کے تربیتی علاقے ڈونگوز میں ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی روسی مسلح افواج کے کمانڈر تھے۔
ایس سی او کے تمام ممبر ممالک اس فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ بیلاروس امن مشن مشق میں بطور مبصر حصہ لے رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی تینوں افواج کا دستہ مشق میں حصہ لے رہا ہے، فوجی مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشن پر توجہ مرکوز کرناہے۔
Comments are closed.